Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان: آئندہ مالی سال کےلئے465 ارب سے زائد حجم کا بجٹ پیش

اپ ڈیٹ 20 جون 2020 05:00pm

آئندہ مالی سال کےلئے بلوچستان کا 87 ارب خسارے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔بجٹ کا کل حجم 465 ارب سے زائد ہے۔غیرترقیاتی اخراجات310اورترقیاتی اخراجات کےلئے156 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اپوزیشن نےبجٹ دستاویزات کو مسترد کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا۔

بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس اسپیکر قدوس بزنجو کی صدارت میں ہوا۔وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے بعد صوبے میں ایمر جنسی نافذ کی صحت کےلئے 31 ارب سے زائد، تعلیم کےلئے 70ارب، امن وامان کےلئے 48 ارب سے زائد روپے مختص  کئے ہیں۔

 بجٹ میں وفاق اور صوبے کی آمدنی کا تخمینہ 377 ارب روپے ظاہر کیا گیا۔

بجٹ میں تعلیم کی مد میں سب سے زیادہ 70 ارب روپےمختص کئے گئے۔امن و امان کےلئے 48 ارب روپے اکنامک افیئرز کےلئے 51 ارب روپے سوشل سیکیورٹی کی مد میں 11ارب روپے، ضلعی ترقیاتی پروگرام کےلئے 5 ارب روپے ، جنرل سروسز کےلئے 57 ا ارب رکھے گئے ہیں۔

ایوان میں اپوزیشن نے بجٹ دستاویزات کو مسترد کرتے ہوئے واک آؤٹ کیااور بجٹ دستاویزات  اسپیکر کے ڈیسک پر رکھ دیے۔

وزیرخزانہ میرظہور بلیدی نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں تعلیم کے بجٹ کا 17فیصد حصہ مختص کیے گئے ہیں۔صحت کے لئے بجٹ کا 10فیصد سے زائد حصہ مختص ہے جبکہ مواصلات و تعمیرات کے لئے 9فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے، آبپاشی کے لئے 4فیصد سے زائد مختص کیے گئے ہیں،بلدیات کے لئے 4فیصد سے زائد بجٹ مختص کیے گیے ہیں، زراعت کے لئے ساڑھے تین فیصد سے زائد مختص کیا ہے ۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے لئے 3فیصد سے زائد مختص کیا گیا ہے ۔توانائ کے شعبہ کے لئے 2فیصد ،کھیل کے لئے ڈیڑھ فیصد، مائنز اینڈ منرلز کے لئے 0.97فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

اپوزیشن ارکان نے بجٹ دستاویزات کو مسترد کردیا اور دستاویزات اسپیکر ڈیسک پر رکھ کر واک آؤٹ کرگئے۔